امریکا ، اسرائیل اور ہندوستان کا ایجنڈا نافذ کرنے کیلئے انہیں لایا گیا،عمران خان

حکومت گری توریکارڈ ملکی آمدن تھی،سب سے زیادہ روزگار دیا، موجودہ حکومت میں آٹا 38فیصد،گوشت 20فیصد، چاول 41فیصد، چکن 62 فیصد،گھی 50 فیصد، دالیں 22فیصد بڑھ گئیں، اب مہنگائی اوپر اور ملک نیچے جا رہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی،سابق وزیراعظم کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 جون 2022 18:45

امریکا ، اسرائیل اور ہندوستان کا ایجنڈا نافذ کرنے کیلئے انہیں لایا گیا،عمران خان
اپر دیر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی کے نام پر سازش کے تحت گرائی گئی، امریکا ، اسرائیل اور ہندوستان کا ایجنڈا نافذ کرنے کیلئے انہیں لایا گیا،حکومت گری توریکارڈ ملکی آمدن تھی،سب سے زیادہ روزگار دیا، موجودہ حکومت میں آٹا 38فیصد، گوشت 20 فیصد، چاول 41 فیصد، چکن 62 فیصد، گھی 50 فیصد، دالیں 22 فیصد بڑھ گئیں، اب مہنگائی اوپر اور ملک نیچے جا رہا ہے۔

انہوں نے اپر دیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پختونخواہ سے اپیل کرتا ہو ں کہ دیر کے لوگوں کیلئے بڑا سا اسٹیڈیم بنائیں، مجھے پتا ہے پہاڑی علاقہ ہے، لیکن پہاڑی کے اوپر کوئی نہ کوئی جگہ ڈھونڈ کربلڈوزر چلائیں تاکہ نوجوانوں کے لیے اسٹیڈیم بنا سکیں، گراؤنڈز ، کھیلوں کے میدان بنانا ہماری ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

جس سے کرکٹر، ہاکی کے کھلاڑی نکل سکیں اور تحریک انصاف اپنے جلسے بھی کرسکے، دیر میں گراؤنڈ کا بھرنا اس کو ظاہر کرتا ہے کہ پورا پاکستان آواز لگا رہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، میں چاہتا ہوں نوجوان قوم کیلئے کھڑے ہوں اور کسی کی غلامی قبول نہ کریں، میرے والدین نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی، پی ٹی آئی کا منشور تحریک پاکستان اور قرارداد پاکستان سے لیا تھا، جو مسلمان ہندوستان میں تھے اور پاکستان میں نہیں آسکے انہوں نے بھی پاکستان کو ووٹ دی، کیونکہ رشتہ لا الہ الااللہ کا ہے۔

امریکا نے اسرائیل اورہندوستان کے ملکر سازش کی، بوٹ پالش چیری بلاسم کو ملک پر مسلط کیا، اس کو قابلیت کی بنا پر نہیں لایا گیا، بلکہ وہ اپنے آقا کے سارے حکم مانے گا، آئی ایم ایف سے پہلا حکم لیا اور 60فیصد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھا دی، ڈیزل عمرہ کرنے بھیس بدل کر گیا ہے ، کیونکہ اگر لوگوں نے دیکھ لیا تو ڈیزل کی آوازیں لگ جائیں گی، حالانکہ ہم مقدس جگہوں پر کہتے ہیں کبھی کسی پر آواز نہ لگائیں، ہمارے اوپر بھی آئی ایم ایف کا پریشر تھا کہ بجلی اور تیل کی قیمتیں بڑھا دیں، لیکن عمران خان کسی کے سامنے جھکتا نہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے، جس میں تھوڑی سی انسانیت ہوگی وہ کبھی اتنی مہنگائی نہیں کرے گا۔

پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ پیسا اکٹھا کیا اور ٹیکس اکٹھا کیا۔ آمدنی میں 6فیصد اضافہ ہوا، ہم جب آئے تھے تو 16ہزار 180اوسط آمدنی تھی، ہمارے ساڑھے تین سالوں میں اوسط آمدنی 26ہزار 300آمدنی ہوئی اوسط آمدنی میں 62فیصد اضافہ ہوا ، ٹیکس اکٹھے کیے، ہیلتھ کارڈ لے کر آئے، احساس کے پروگرام لے کر آئے، سود بغیر قرضے دیے گئے، تاکہ لوگوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے۔

برصغیر میں سب سے زیادہ روزگار پاکستان نے دیا تھا، کیونکہ عمران خان کے پیسے ، دولت، بزنس کارخانے باہر نہیں ہیں۔آصف زرداری اور شہبازشریف اور نوازشریف سب کے پیسے ملک سے باہر پڑے ہیں۔امپورٹڈ نے حکومت نے رات کو45فیصد گیس کی قیمت بڑھا کر تحفہ دیا ،ہماری ریکارڈ ایکسپورٹ تھیں، جب سے یہ حکومت آئی برآمدات 10فیصد نیچے گئی، آئی ٹی مستقبل ہے وہ بھی 75فیصد بڑھ گئی، جب بھی حکومت گرتی تھی تو کرپشن پر نکالی جاتی تھی، لیکن پی ٹی آئی کی حکومت کو مہنگائی کے نام پر گرایا گیا، لیکن یہ مہنگائی کی وجہ سے نہیں سازش کے تحت گرائی گئی، تاکہ امریکی پتلوں کو اوپر بٹھایا جائے، شریف برادران کے ہندوستانیوں کے ساتھ تعلقات ہیں، پہلی بار اسرائیل لوگوں کو بھیجاگیا، یہاں امریکا ، اسرائیل اور ہندوستان کا ایجنڈا نافذ کرنے کیلئے انہیں لایا گیا۔

آٹا 38فیصد بڑھا گوشت 20فیصد، چاول 41فیصد، چکن مرغی 62فیصد بڑھ گئی، گھی تیل 50فیصد بڑھا، دالیں21، 22فیصد بڑھیں، پیاز 30فیصد، انڈے 24فیصد بڑھ گئے۔

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں