دیر بالا میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دی جانے والی بچی زندہ ہو گئی

بچی کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا،ڈاکٹر نے بچی کو مردہ قرار دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 8 جنوری 2019 19:41

دیر بالا میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دی جانے والی بچی زندہ ہو گئی
اپر دیر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-08 جنوری 2018ء) :چائلڈ اسپیشلسٹ کی جانب سے مردہ قرار دی گئی بچی تدفین کے وقت کفن میں لپٹی رو پڑی ۔بچی کو زندہ پاکر اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق یہ حیران کن واقعہ خیبر پختونخواہ کے علاقے اپر دیر میںن پیش آیا جہاں ایک بچی سانس کی تکلیف میں مبتلا تھی جس کے علاج کے لیے بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں موجود ماہر اطفال نے بچی کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماہر اطفال نے بچی کا معائنہ کیا تو اس نے محسوس کیا کہ بچی کو سانس نہیں آرہا جس پر ڈاکٹر نے بچی کو مردہ قرار دے دیا۔بچی کی موت کا سن کےت ماں باپ غم سے نڈھال ہو گئے۔بچی کو گھر لے کر جایا گیا اور اس کی وفات کی اطلاع اہل خاندان کو دی گئی جس پر تمام لوگ جمع ہو گئے اور گھر میں کہرام مچ گیا۔بچی کو غسل و کفن کے بعد تدفین کے لیے قبرستان لے جایا گیا تو کفن میں لپٹی بچی کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں،اس پر وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کفن میں لپٹی روتی ہوئی بچی کے بند کفن کھولے گئے تو بچی کفن میں لپٹی رو رہی تھی۔اس پر اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں