آرمی چیف کا اپردیر مالاکنڈ ڈویژ ن کا دورہ

جنرل قمرجاوید باجوہ نے حالیہ دہشتگردی واقعات کے تناظر میں پاک فوج کے جوانوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 28 اکتوبر 2020 19:35

آرمی چیف کا اپردیر مالاکنڈ ڈویژ ن کا دورہ
اپر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2020ء) آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے بدھ کے روز اپردیر مالاکنڈ ڈویژ ن کا دورہ کیا گیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔

سپہ سالار نے حالیہ دہشتگردی واقعات کے تناظر میں پاک فوج کے جوانوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ 16دسمبر2014کو اے پی ایس پشاورمیں معصوم بچوں کو ٹارگٹ کیا گیا، جبکہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر پر دشمن نے مدرسے کےمعصوم بچوں کو خون میں نہلا دیا۔ دشمن نےاپنی سیاہ تاریخ اور مذموم عزائم کو دوبارہ پروان چڑھانے کیلئے بچوں کوخون میں نہلایا۔

(جاری ہے)

ان بچوں میں افغان مہاجرین کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ میں یکجہتی اور مدرسے کے ان بچوں،اساتذہ اور خاندانوں کا دکھ بانٹنے آیا ہوں۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ دہشتگردوں اورسہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہمارا دکھ کل بھی مشترک تھا اور آج بھی۔ دشمن کل بھی وہی تھا،دشمن آج بھی وہی ہے۔ کل بھی قوم نے دشمن کو مسترد کیا، دہشت گرد نظریے کو شکست دی۔ کل بھی قوم نےدہشتگردوں کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے بےمثال یکجہتی کامظاہرہ کیا تھا، آج بھی ہم اُس بے مثال یکجہتی کے جذبے کے تحت ایک ہیں۔

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں