اپر دیر،پی ٹی آئی ورکرز کنونشن جانے والوں کا پولیس پر پتھراؤ، جوابی فائرنگ میں ایک شخص زخمی

ہفتہ 25 نومبر 2023 18:29

اپر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2023ء) اپر دیر میں چکیاتن کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ورکرز کنونشن میں جانے والوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دیربالا میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں کارکنان صاحب آباد کے مقام پر سجے پنڈال پہنچے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیربالا میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ۔

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں