وادی کمراٹ میں 30 طلباء و طالبات پھنس گئے

ہفتہ 27 اگست 2022 22:33

اپردیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2022ء) خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر کی وادی کمراٹ میں 30 طلباء و طالبات پھنس کر رہ گئے۔خاتون سیاح نے بتایا کہ دو دنوں سے جاری بارش اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے وہ پھنس چکے ہیں، تمام طلباء و طالبات کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

(جاری ہے)

خاتون سیاح نے بتایا کہ وہ اپر دیر میں سخت سردی سے نڈھال ہیں۔ گیلی زمین پر سورہے ہیں جبکہ کھانے پینے بھی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔سیاح نے کہا کہ ہم آخری پیغام دے رہے ہیں معلوم نہیں کل تک ہم ہوں گے کہ نہیں، حکومت سے گزارش ہے کہ ہمیں یہاں سے بحفاظت نکالا جائے۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں