نیفا کے تعاون سے ضلع میں مشروم کی کاشت کے حوالے سے ایک روزہ تر بیتی ورکشاپ کا اہتمام

جمعہ 14 ستمبر 2018 13:19

لوئردیر۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) محکمہ زراعت لوئردیر نے نیفا کے تعاون سے ضلع میں مشروم کی کاشت کے حوالے سے ضلع دیر پائین کے زمینداروں اور کاشت کاروں کیلئے ایک روزہ تر بیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیاجس میں محکمہ زراعت کے ڈسٹر کٹ ڈائیر یکٹر مراد علی ،نیفا پشاور کے داود خان ،اورنگ زیب خان محکمہ زراعت لوئردیر اسلام الحق،سجاد خان فصیح الدین کے علاوہ فیلڈ ورکرز اور زمینداروں اور کاشتکاروں نے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔

(جاری ہے)

تر بیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ مشروم کی کاشت ایک منافع بخش کاروبار ہے اس میں پروٹین بڑھانے کا ذریعہ کے ساتھ ساتھ دل اور شوگر امراض کی کنڑول میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔ انھوں نے زمینداروں اور کاشت کاروں پر زور دیا کہ وہ مشروم کی کاشت کو تر ویج دیں مختلف امراض کی کنٹرول کرنے سمیت منافع میں بھی اضافہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں