دیر پا ئن، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی 50 فیصد رعایت کیساتھ رجسٹریشن کا مطالبہ

جمعہ 4 جنوری 2019 16:55

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2019ء) ضلع دیر پا ئن کے عوام نے منتخب نمائندگان سے اپیل کی ہے کہ حکومت نے مالاکنڈ ڈو یژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، چونکہ مالاکنڈ ڈو یژن دہشتگردی، قدرتی آفات کی وجہ سے بہت متاثر ہوا ہے اور اس کے علاوہ سعودی عرب میں خراب حالات کی وجہ سے صرف دیر پائن کے تقریباً 86 ہزار لوگ مستقل طور واپس آ گئے ہیں، لہذا منتخب نما ئندگان کو اپیل کی جاتی ہیں کہ حکومت کم از کم 50 فیصد رعایت کے ساتھ رجسٹریشن کریں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں