لوئیردیر یونین کونسل رباط ، درجنوں افراد پیپلز پارٹی میں شامل

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:50

لوئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) یونین کونسل رباط کے علاقے مالی اور ماڑینگی کے درجنوں افراد نے اپنے خاندانوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا ، یونین کونسل رباط کے علاقہ مالی اور ماڑینگی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی دو الگ الگ شمولیتی تقاریب منعقد ہوئی جس میں محمد شیر خان، نورحمید خان، طارق خان، زیب خان، سبزعلی، محمدزمان خان،عبداللہ،ہدایت اللہ،قاری عثمان علی،گل فراز خان، رحمان گل، نعمت اللہ، بشیر خان، نجیب اللہ، نظر گل، سرفراز خان، نصیب اللہ ویگر اپنے خاندانوں اور سینکروں ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں