دیر پائین میںسپرلے د خوشحالو فیسٹول میں ادبی مشاعرہ کا اہتمام

جمعہ 19 اپریل 2019 15:25

دیر پائین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) دیر پائین میںسپرلے د خوشحالو فیسٹول میں ادبی مشاعرہ کا اہتمام کیاگیاجسمیں ضلع دیر پا ئن کے نامور شعراء نے اپنے کلام پیش کئے اور حاضرین سے خوب داد اصول کی ۔

(جاری ہے)

شعراء نے ضلع دیر پا ئن کے تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سرپرستی میں مشاعرہ کو منعقد کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے اس کاوش کو سراہا۔ مشاعرہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ادبی مشاعرہ کے مہمان خصوصی جناب محمد ارشاد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر پائن اور آسسٹنٹ کمشنر جناب محمد شاہ جمیل خان تھے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں