تیمرگرہ ، 27اگست کو ضمنی بلدیا تی انتخابات ،پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلا ن

جمعرات 24 اگست 2023 23:26

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2023ء) 27اگست کو تیمرگرہ میں ہونیوالے ضمنی بلدیا تی انتخابات ،پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلا ن کردیا ،اس حوالے سے جماعت اسلامی اور پا کستان تحریک انصاف کے ضلعی و تحصیل قایدین کا مشترکہ جر گہ تیمرگرہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں دونوں جماعتوں کے ذمہ داران نے شرکت کی ،اجلاس میں آمدہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشتر کہ حکمت عملی طے کی گئی اور قرار پا یا کہ 27اگست کو نیبرڈ ہوڈ کونسل نو ئے کلے تیمرگرہ میں جنرل کونسل کی نشست پر پی ٹی آئی جماعت اسلامی کے اُ میدوار میاں شاکر اللہ کی غیر مشرو ط حمایت کر ئیگی ،اپنے خطاب میں پی ٹی آئی تحصیل تیمرگرہ کے صدر اقبال تاجک ،ضلعی نائب صدر حاجی محمد علی ،جماعت اسلامی کے تحصیل امیر ملک شیر بہادر خان ،ضلعی تر جمان شعیب احمد و دیگر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی صورت میں قوم پر مسلط ٹولے نے گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران مہنگا ئی ،سیاسی انتقام اور بد امنی کی صورت میں تبا ہی مچادی ،نگران حکومت پی ڈی ایم ہی کا تسلسل ہے ،27اگست کو جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا مشتر کہ اُ مید وار کا میاب ہو گا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں