خ* لوئر دیر اور گرد و نواح میں 4.9 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

منگل 12 دسمبر 2023 18:00

․لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2023ء) لوئر دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں