لوئر دیر،ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اورسردی کی شدت سے سوختی لکڑی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 6 دسمبر 2012 19:37

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6دسمبر۔ 2012ء) ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے اور سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے دیر لوئر میں سوختی لکڑی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو جانے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ابھی گیس سلنڈر کے بعد ایل پی جی گیس سلنڈر کے بعد سوختی لکڑی بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہی ہیں۔

گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے ساتھ ہی عوام نے اپنی گھریلو ضروریات پوری کرانے کیلئے سوختی لکڑی خریدنے کا رخ کرلیا ہے لیکن سردی کی شدت میں اضافے کے بعد سوختی لکڑی کے کاروبار کرنے والوں نے 170 روپے فی من اضافہ کرکے ایک من سوختی لکڑی چھ سو روپے کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔ سوختی لکڑی جو کہ مقامی پیداوار ہے اور وسیع پیمانے پر موجود بھی ہیں لیکن اس کے باوجود عوام مہنگے داموں پر فروخت کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ مقامی اور ضلعی انتظامیہ ابھی تک سوختی لکڑی کے فروخت کیلئے سرکاری سطح پر کوئی قیمت مقرر نہیں کی نشاندہی پر آئندہ تین دنوں میں سوختی لکڑی کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ ہے ۔سوختی لکڑی جو کہ موسم سرما میں زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔ سوختی لکڑی گھریلو استعمال کے ساتھ ہوٹل میں کھانے پینے تندور والی روٹی پکانے کیلئے بھاری مقدار میں سوختی لکڑی استعمال کر رہے ہیں۔ جبکہ حجام برادری بھی سوختی لکڑی بنانے کیلئے پانی گرم کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں