دیر لو ئر ،اسسٹنٹ کمشنر ادینزائی عباس کے زیر صدارت کھلی کچہری

منگل 30 نومبر 2021 13:53

دیر لو ئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) اسسٹنٹ کمشنر ادینزائی عباس خان کی زیر صدارت کھلی کچہری میں تحصیل ادینزائی کے تحصیلدار ،ٹی ایم او ادینزائی،محکمہ زراعت، محکمہ فشری، پولیس اور دوسرے محکموں کے افسران اور  نمائندوں نے شرکت  کی اس  موقع پر تحصیل ادینزائی کے عوام جس میں پی ٹی آئی کے وقار محمود تاجک، محمد زادہ ،محمد نثار عرف خان بابو، بہادر زیب، نور رحمان شاہد خان سابقہ ناظم، اے این پی کے مرکزی رہنما حسین شاہ خان، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر دوست دار، سابقہ ناظم امتیاز، احسان اللہ، وغیرہ نے اپنے علاقوں کے مسائل بیان   کیئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے سی ادینزائی عباس خان نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنااور ایک دوسرے کو سسنا ہے ،کچھ کام فنڈ کی منظوری سے ہوتی  ہیں جس پر تھوڑا وقت لگتا ہے اور کچھ کام موقع پر ہوتے ہیں  انہوں نے کہا کہ میں نے شہریوں کے تمام مسائل سن  کر نوٹ کر لیئے ہیں اور ان کو حل کرنے کی کوشش  کرونگا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں