لویر دیر ،سرکاری ہائی اسکولز ہاکی ٹور نا منٹ اختتام پذ یر ،ایک ماہ جاری رہنے والے مقابلوں میں طلبہ نے جوش وخر و ش سے حصہ لیا

فائنل ہائی سکول میاں بانڈہ جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی ، تماشائیوں اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد میچ سے محظوظ ہو ئی

اتوار 12 نومبر 2017 18:30

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء) لویر دیر میں سرکاری ہائی اسکولوں کے طلبہ کے درمیان ہاکی ٹور نا منٹ اختتام پذ یر ہو گیا ،ایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹو رنامنٹ میں طلبہ نے جوش وخر و ش سے حصہ لیا ،فاینل میچ میں فاینل ہائی سکول میاں بانڈہ اور سینیٹی ماڈل ہائی سکو ل کے درمیان کھیلا گیا جس میں میاں بانڈہ کی ٹیم نے ایک گول کی بر تر ی سے ٹو ر نامنٹ اپنے نام کر لیا ۔

اس موقع پر تماشائیوں اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد میچ سے محظوظ ہو ئی ۔

(جاری ہے)

تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی تحصیل نا ظم بلا مبٹ عمران الدین ایڈو کیٹ نے اس موقع پر واضح کیا کہا ضلع نوجوانوں کی صلا حیتیں نکھار نے کے لئے تحصیل حکومت نوجوانوں کی ہرقسم کی حوصلہ افزائی جاری رکھی گی ،سالانہ ترقیا تی فنڈ میں 4لاکھ روپے کھیلوں کے سر گر میوں کے ر کھے گئے ہے تقریب سے ڈسٹر کٹ سپورٹس افیسر حاجی بہادر سید اور ہاکی سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر ملک شاہ نسیم نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کا فرو غ وقت کا تقاضاہے ،اس موقع پر مہمان خصوصی نے سپورٹس ایسوسی ایشن 30کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کر نے کے سا تھ سا تھ فاتح ّٹیم اور رنر ٹیموں کے لئے 25ہزار ر وپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں