تیمرگرہ ، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سرزمین خان 39سالہ محکمانہ خدمات کے بعد ریٹایرڈ ہوگئے

پیر 13 اگست 2018 22:14

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سرزمین خان 39سالہ محکمانہ خدمات کے بعد ریٹایرڈ ہوگئے ،اس حوالے سے تیمرگرہ آفس میں ریٹایرڈ ہونے والے اے ڈی او سرزمین خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ کے ملازمین ،افسران اور دیگرذمہ دارن نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں اسسٹنٹ ٹریژری افیسر حسین گل ددیگر افسران نور محمد ،فضل امین ،جہان زیب،لال زادہ اور غوث الر حمٰن نے اے ڈی او سرزمین خان کے شاندار محکمانہ خدمات ،دفتری اصلا حا ت اور بروقت کام کی تکمیل پراُ نہیں خراج تحسین پیش کیا ،مقررین نے کہا کہ مختلف پوسٹوں پر رہ کرسرزمین خان نے جس خلو ص کے سا تھ سرکاری ملاز مین کی خدمت کی ہے وہ ہمیشہ یاد رکھی جا ئیگی ،الوداعی خطاب میں سرزمین خان نے دفتری عملہ کو لوگوں کے سا تھ اچھابرتاو کرنے ،کرپشن کے خاتمے کے لئے جدوجہداور کم سے کم وقت میں دفتری کام مکمل کرنے کی ہدایت اور عزت افزائی پر دفتری عملہ کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں