پولیس ماما اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے قائم ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے رباط پبلک سکول کا وزٹ کیا

جمعرات 17 جنوری 2019 21:46

لوئردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سکول بچوں میں محکمہ پولیس کی بہتر امیج بنانے اور منفی خیالات ختم کرنے کی غرض سے لوئردیر پولیس کی شروع کردہ منفرد پروگرام پولیس ماما اور ٹریفک قوانین سے اگاہی کیلئے قائم ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے رباط پبلگ سکول رباط کا وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے سکول طلباء کو ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے ٹریفک رولز سے آگاہی دی اور ٹریفک اشاروں سے روشناس کیا اور محفوظ سفر کیلئے مفید ہدایات دئے گئے۔

اس موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے اگاہی پمفلیٹ طلباء میں تقسیم کئے گے، لوئردیر پولیس کی پروگرام پولیس ماما کی ٹیم نے سکول کے پرائمری لیول بچوں کوکارٹون چارٹ کے مدد سے محکمہ پولیس کی اہمیت ،پولیس جوانوں کی ڈیوٹی و فرائض،منشیات کے نقصانات،ٹریفک قوانین سے اگاہ کیا۔ پولیس ماما کی ٹیم نے طلباء کو کہا کہ پولیس نہ صرف آپکی مددگار ہے بلکہ ہمہ وقت اپکی حفاظت و تحفظ کیلئے کوشاں ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں