سراج الدین کا تحصیل میدان میں فوری ریسکیو سروس شروع کرنے کا مطالبہ

سروس نہ ہونے کے باعث نقصانات بڑھ رہے ہیں، سکول حادثہ میں طالبہ کی موت پر اظہارافسوس

پیر 27 جون 2022 23:37

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) جے یو آئی دیر پا ئین کے امیر سراج الدین نے تحصیل میدان میں فوری ریسکیو سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ،اپنے ایک بیان میں ضلعی امیر سراج الدین نے پیر کو میدان دپور کے علاقہ میں سکول کی دیوار گرنے کے نتیجے میں بچی کے جاں بحق اور پانچ کے زخمی ہونے پر دلی د کھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہو ئے زخیموں کی جلد صحت یابی کے لے دعا کی ہے ،انہوںنے کہا کہ دور آفتادہ علاقہ میدان میں ریسکیو سروس نہ ہونے کی و جہ آئے روز نقصانات بڑ ھ رہے ہیں ،فایر بریگیڈ نہ ہونے کی صورت مین ضلعی ہیڈ کوٹر سے ریسککو اہلکاروں اور فایر بر یگیڈ گاڑیوں کو طلب کرنا پڑ تا ہے راستوں کی خراب حالت کی وجہ سے آگ تباہی کرچکا ہو تا ہے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دیوار گرنے کے سبب ریسکیو آپریشن شروع کرنے مین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے فوری طور پر علاقہ میں مذکورہ سروس کے آغاز کا مطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں