دیر لو ئر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پیٹو درہ کا دورہ

سڑک ،سکولوں کے تعمیراتی کام ایک ہفتہ کے اندر شروع کرنے کی ہدایت

پیر 4 جولائی 2022 18:12

دیر لو ئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالولی خان نے پیٹو درہ کا دورہ کر کے سڑک کے تعمیراتی کا م کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ ٹھیکیداروں کو سخت الفاظ میں تنبیہ کی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر روڈ پر کام شروع کریں ،اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ مڈل سکول پیٹو درہ کا بھی دورہ کیا اورسکولوں کے کام نہ ہونے پر محکمہ ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ ان سکولوں میں جلدی کام شروع کریں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں