تمبو۔صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کروانے میں پہل تو کر دی مگر منتخب نمائندوں کو اختیارات دینا بھول گئی

ڈسٹرکٹ چیئرمین نصیرآبادسردارچنگیزخان ساسولی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:02

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین نصیرآبادسردارچنگیزخان ساسولی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستا ن نے بلدیاتی انتخابات کروانے میں دیگر صوبوں سے پہل تو کر دی مگر منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینا بھول گئی ہے جس کے سبب آج بلوچستان بھرمیںمنتخب عوامی نمائندے سراپا احتجاج ہیںاور بلدیاتی انتخابات کے بعد عوام نے بلدیاتی نمائندوں کی جانب نظریں مرکوز کی ہوئی ہیں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے دعوے توبڑے کیئے گئے مگر عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ چیئرمین آفیس میں تالہ بندی کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سردارچنگیزخان ساسولی نے کہاکہ تین سال گزرجانے کے باوجود بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں ملے ہیں حکومت بلوچستان سے کافی مرتبہ اختیارات کے لئے میٹنگز کی مگر سب کی سب بے سود رہی طفل تسلیوں کے سواکچھ نہیں ملا جس کے باعث آج ہم مجبورہورکراحتجاج کررہے ہیں صوبائی حکومت عوامی نمائندوں کو اختیارات دینے میں قاصر ہے جس کے باعث عوامی مسائل میں روزبروزاضافہ ہوتا جارہا ہے عوامی شکایات جوں کی توں ہیں وسائل نہ ہونے کے باعث عوام کی مشکلات کیسے حل کی جائیںانہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے دعوں کے باعث عوام کی نظریں بلدیاتی نمائندوں کی جانب مرکوز کی ہوئی ہیں انہوںنے کہاکہ ایک ماہ تک تمام بلدیاتی دفاتر میں تالہ بندی ہوگی اوراس کے بعد بھی بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل نہیں کیئے گئے تو پھر سے نیا لائح عمل طے کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں