تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کے زیر اہتمام جماعت پنجم کے اسسمنٹ امتحان میں 50فیصد سے زائد پر ائیویٹ سکولز نے امتحان کیلئے رجسٹریشن مکمل کرالی

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:20

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کے زیر اہتمام جماعت پنجم کے اسسمنٹ امتحان میں 50فیصد سے زائد پر ائیویٹ سکولز نے امتحان کیلئے رجسٹریشن مکمل کر دی جبکہ مذید رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے اسسمنٹ امتحان دو مارچ سے شروع ہونگے ان خیالات کا اظہار چیر مین تعلیمی بورڈ پر وفیسر شوکت علی نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہاکہ جماعت پنجم اسسمنٹ امتحان کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں ہے انھوں نے کہاکہ جماعت پنجم کے اسسمنٹ امتحان مقررہ شیڈول کے مطابق لیا جائے گا جبکہ اس میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی انھوں نے کہاکہ اس میںکوئی صداقت نہیں کہ جماعت پنجم اسسمنٹ امتحان میں 70پر ائیویٹ سکولز نے امتحان کیلئے رجسٹریشن کی ہے گریڈ فائیو اسسمنٹ امتحان کیلئے اب تک 50فیصد سے زائد پر ائیویٹ سکولوں نے رجسٹریشن کی ہے جس کے کسی بھی وقت ریکارڈپیش کر سکتے ہیں جبکہ اسسمنٹ امتحان دینے کیلئے پر ائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن جاری ہے انھوں نے کہاکہ اسسمنٹ مقررہ نصاب کے بجائے کر یکولم کے بنیاد پر لیا جائیگاجس کیلئے معیاری پر چے مر تب کیے گئے ہیں انھوں نے کہاکہ بورڈ امتحانات میں خامیاں دور کرنے کیلئے اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انشاء اللہ اب کسی بھی امتحان میں بوٹی مافیا کا استعمال نہیں ہوگا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں