وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت تیلدار اجناس اور گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کا آغاز
منگل 15 اکتوبر 2019 15:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خوردنی تیل کی کھپت تقریباً 28ملین ٹن سالانہ سے زیادہ ہے لیکن اس کی پیداوار 7ملین ٹن سالانہ سے بھی کم ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے تقریباٍ21ملین ٹن خوردنی تیل ہر سال درآمد کرنا پڑتا ہے جس سے ہر سال تقریباً300ارب روپے سے زائد کثیر زرمبادلہ خرچ ہوجاتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافہ سے نہ صرف خوردنی تیل کی طلب بڑھ رہی ہے بلکہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ضرررساں کیڑوں ،بیماریوں کے حملہ اور موسمی تغیرات کی وجہ سے بھی روغندار اجناس کی پیداوار کم ہے لیکن زرعی ماہرین کی تیار کردہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی اور زرعی مداخل کے درست استعمال سے تیلدار اجناس اور گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک عمر فاروق نے سیمینار کے شرکاء اور کاشتکاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان نے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت تیلدار اجناس اور گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کا آغاز کیا ہے تاکہ ملک میں روغندار اجناس اور گندم کی پیداوار میں اضافہ کو ممکن بنایا جاسکے ۔ ڈاکٹر انجم علی بٹر نے وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت قومی منصوبہ کے اغراض ومقاصد بارے کاشتکاروں اور دیگر شرکاء کو بتایا کہ کینولا اور گندم کے کاشتکاروں سے نمائشی پلاٹوں کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کینولا کے ایک ایکڑ پلاٹ کے کاشتکاروں کو 15ہزار روپے جبکہ گندم کے ایک ایکڑ پلاٹ کے لیے 11ہزار روپے دئیے جائیں گے نیز کینولا کے نمائشی پلاٹ کے لیے قرعہ اندازی 19اکتوبر جبکہ گندم کے لیے 21اکتوبر کو ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اور زراعت آفیسر ( توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کرنے کے علاوہ محکمہ زراعت کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں علاوہ ازیں فارم کی فوٹو کاپی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ سیمینار سے ڈاکٹر عزیز الرحمن ، احسان محی الدین اور خالد محمود ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)نے بھی خطاب کیا۔سیمینار میںنیاب، نبجی ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے زرعی ماہرین ، پرائیویٹ کمپنیوں کے نمائندگان ، سٹیک ہولڈرز اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ..
سورج مکھی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہوگئی، محکمہ زراعت کا فصل کی برداشت کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار ..
فیصل آباد،جوار کی کاشت کےلئے ہلکی کلراٹھی زمین موزوں قرار
کپاس کی فصل کیلئے کھادوں کے متوازن استعمال سے متعلق سفارشات جاری
گرمی میں اضافہ کے باعث جانوروں کو خشک چارے کیساتھ تازہ چارہ اورنمک ومنرل مکسچر دینے کی سفارش
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
زرعی سائنسدانوں نے پھلوں اور سبزیوں کی بعدازبرداشت شیلف لائف بڑھانے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی
فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا
کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت فوری شروع کرنے کی سفارش
گندم کے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد گندم کی بھریاں رسی کی بجائے پرالی یا گندم کی ناڑ سے باندھنے کا مشورہ
ماہرین زراعت کا کاشتکاروں کو گندم ذخیرہ کرنے کیلئے نئی بوریاں استعمال کرنے کامشورہ
49واں سالانہ واپڈاا نٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28اپریل سے شروع ہوگا
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ