محکمہ لائیو سٹاک کی لائیو سٹاک سے بھاری منافع کے حصول کیلئے مویشی پال حضرات کو جدید رجحانات سے استفادہ کی ہدایت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے جانوروں کی گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے اور لائیو سٹاک سے بھاری منافع کے حصو-ل کیلئے مویشی پال حضرات کو جدید رجحانات سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ محکمہ نے اس ضمن میں فری ہیلپ لائن کا اجراء کررکھاہے لہٰذا لائیو سٹاک فارمرز کسی بھی قسم کی رہنمائی ، مشاورت ، معلومات یا مسئلہ کی صورت میں صبح 8سے رات 8بجے تک فری ہیلپ لائن 0800-78685-78686 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن کے ترجما ن نے بتا یا کہ غیر نسلی ا ور کم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے زیادہ گوشت والے فربہ جانور حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بڑے معیاری گوشت کے حصول کیلئے محکمہ کی ہدایات پر عمل اور جانوروں و مویشیوں کو کرم کش ادویات کی فراہمی بھی ضروری ہے تاکہ صحت مند جانوروں کے ذریعے صحت مند گوشت کا حصول یقینی ہوسکے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں