محکمہ زراعت کی دھان کے کاشتکاروںکو حل پذیر نمکیات کی مقدار پوری رکھنے کیلئے محکمانہ مشوروں پر عملدرآمد کی ہدایت

منگل 14 جولائی 2020 13:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ زمین میں کالا کلر پیداکرنے والے قابل تبادلہ نمکیات بھی پیداواری صلاحیت میں کمی کا موجب بنتے ہیں اسلئے اگر مذکورہ قابل تبادلہ سوڈیم کی مقدار 38فیصد ہو تو پیداواری صلاحیت میں 10فیصد کمی ، اگر 54.5فیصد ہو تو 25فیصد کمی اور اگر 72.5 فیصد ہو تو 50فیصد کمی رونما ہو سکتی ہے لہٰذا دھان کے کاشتکار زرعی زمین اور پانی میں موجود حل پذیر نمکیات کی مقدار پوری رکھنے کیلئے محکمانہ مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ چونکہ زمین اور پانی میں موجود حل پذیر نمکیات کی مقدار دھان کی پیداواری صلاحیت پر اثرانداز ہو سکتی ہے اسلئے کاشتکار محکمہ زراعت کے مشوروں پر عملدرآمدکریں تاکہ وہ بہترین پیداوار حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں