بجلی گیس مہنگی ریفنڈ کا سنگین مسئلہ ،

ٹیکسٹا ئل سٹی میں 33پرو سیسنگ یونٹ بند ہو نے کا انکشاف ہزاروں ڈیلی اجرت پر کام کر نے والے مزدور ں کے چو لہے ٹھنڈے یو ٹیلٹی بلز کی عدم ادائیگی سے بجلی گیس کے کنکشن منقطع بیوی بچوں کے ساتھ مختلف طریقوں سے گھر کا چو لہہ چلا نے کے لیے در بدر ٹھو کریں کھا نے لگے

جمعہ 19 جنوری 2018 13:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) بجلی گیس مہنگی ریفنڈ کا سنگین مسئلہ ٹیکسٹا ئل سٹی میں 33پرو سیسنگ یونٹ بند ہو نے کا انکشاف ہزاروں مزدور اس شعبے وابسطہ ڈیلی اجرت پر کام کر نے والے مزدور ں کے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے بیوی بچوں کے ساتھ مختلف طریقوں سے گھر کا چو لہہ چلا نے کے لیے در بدر ٹھو کریں کھا نے لگے یو ٹیلٹی بلز کی عدم ادائیگی کے با عث بجلی گیس کے کنیکشن منقطع تفصیل کے مطا بق حکو متی عدم توجہی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضا فے کے ساتھ ساتھ ریفنڈ جیسے سنگین مسا ئل کی وجہ سے ٹیکسٹا ئل سٹی میں پرو سیسنگ کے 33بڑے یو نٹ بند ہو گئے مشنری کباڑ کا ڈھیر بننے لگی اتنی بڑی تعداد میں یونٹ بند ہو نے سے ہزاروں مزدور اور اس شعبے سے براہ راست وابسطہ ڈیلی اجرت پر کام کر نے والے افراد بے روز گار ہو گئے ہزاروں مزدوروں کے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے ہو نے سا تھ ساتھ بے روز گاری نے یو ٹیلٹی بلز کی عد ادائیگی کی وجہ سے بجلی اور گیس کے کنیکشن بھی منقطع ہو گئے ٹیکسٹائل کے اس شعبے سے وابسطہ بے روز گار ہو نے واسلے ہزاروں مزدوروں کو حکو مت نے ایک مرتبہ پھر لکڑیاں اور کو ئلہ جلا نے پر مجبور کر تے ہو ئے پتھر کے زما نے میں دھکیل دیابے روز گار ہو نے والے ہزاروں مزدور بے اپنے بچوں کو سکولوں سے ہٹا کر اپنے ساتھ کام پر لگا لیا متعدد بے روز گا مزدوروں نے اپنے بیوی بچوں سمیت مختلف طریقوں سے روزی کما نا شروع کر دی خواتین مجبوری کے با عث گھروں میں کام کر نے پر مجبورٹیکسٹا ئل سے وابسطہ مختلف ایسوسی ایشنز نے خدشہ ظا ہر کر تے ہو ئے کہا کہ اگر حکو مت نے فوری طور پر ٹیکسٹا ئل انڈسٹری کے تمام شعبوں پر توجہ نہ دی تو مذیونٹ بند ہو نگے اور لا کھوں مزدور بے روز گار ہو جا ئیں گے بے روزگاری کے آنے والے سو نا می کا رو کنا حکو مت کے بس میں نہیں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں