زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنسدانوں کا لہسن کی جدید قسم نارک جی ون کے ماڈل فارمز کا دورہ
اس لہسن کو کمرشل بنیادوں پر اُگا کر 70 ارب روپے کا خطیر زرمبادلہ بچانے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو پانچ گنا منافع بہم پہنچایا جاسکتا ہے
پیر 20 مارچ 2023 16:42
(جاری ہے)
سیمینار کا اہتمام محمد اقبال بابر نے کیا تھا۔ ڈاکٹر جلال عارف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت لہسن اور پیاز کی پیداوار میں 81ہزار ٹن کے ساتھ انیسویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ہمیں ملکی ضروریات کے لیے 46 ہزار ٹن لہسن درآمد کرنا پڑتا ہے جس پر 70 ارب روپے سے زائد خطیر زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے ہمیں لہسن کی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید ورائٹیز متعارف کرانے کی ضرورت ہے کیونکہ روایتی طور پر ہمارا کسان مقامی ورائٹیز سے 70 سے 80 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر رہا ہے جوکہ پڑوسی ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نئی ورائٹی میں 2 سو سے 250 من فی ایکڑ پیداوار کی صلاحیت موجود ہے جس کے لیے ہمیں زرعی توسیع کی مدد سے عام کسان تک اس کی ٹیکنالوجی کی منتقلی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فی کس لہسن کی ضرورت 250 سے 400 گرام ہے جبکہ پاکستان میں 30 سے 50 گرام فی کس لہسن استعمال کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مقامی پیداوار 80 ہزار میٹرک ٹن ہے جبکہ 50 ہزار میٹرک ٹن درآمد کرنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ون کے کاشتکاروں کی اجتماعی کاوشوں سے مستقبل میں پاکستان کے نہ صرف لہسن کی پیداوار میں خود کفالت کے امکانات روشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں بلکہ ویلیو ایڈیشن کے ذریعے اس کا پیسٹ بیرون ملک برآمد کر کے خطیر زرمبادلہ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اپنے طلبہ کو انٹرن شپ کیلئے ان جدید ماڈل فارمز پر بھجوائے گی تاکہ نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں میں بہتری کیلئے کام کیا جاسکے۔ ان سے پہلے پنجاب کے چیف انفارمیشن کمشنر محبوب قادر شاہ نے اپنے خطاب کے دوران اس سیمینار کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حیرت انگیز انقلاب کی وجہ سے قدرت نے پاکستان کے لیے کامیابیوں کا نہ دروازہ کھولا ہے جسے ایک معاشی ایٹم بم قرار دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید رجحانات رکھنے والے زمینداروں نے جی ون کو ایک انڈسٹری کے طور پر آگے بڑھایا ہے جو کہ نچلی سطح پر غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی کے لیے اکسیر ثابت ہوگی۔ ان سے پہلے اسد ایگریکلچر فارم کے مالک محمد اقبال بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں لہسن کی کوئی بھی ورائٹی وزن، ذائقے اور سائز کے لحاظ سے جی ون کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔ ترقی پسند زمیندار حاجی منطور اکبر لالیکا، چوہدری مدثر محمود، رانا سخاوت، میاں ارشد اقبال ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ بعد ازاں شرکاء کو لہسن کے نمائشی کھیتوں کا معائنہ بھی کرایا گیا۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک جرمنی کے چار رکنی وفد کا واسا ہیڈ آفس فیصل آباد کا دورہ
فیصل آباد، شہر کے اہم مقامات نشئیوں کی آماجگاہ بن گئے
فیصل آباد،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کارروائی
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
کرکٹ کے ساتھ ہاکی،فٹبال،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن ودیگر کھیلوں کو اجاگرکریں گی:صوبائی وزیر سپورٹس ویوتھ آفیئرز ..
آئے روز چکن کے ظالمانہ ریٹس‘ فارمرز کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پریشان ہیں: اشفاق بابر
فیصل آباد ، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلور ملزکے لائسنس منسوخ
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
فیصل آباد،ویلڈنگ کے کام کے دوران رائس ملز میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا باردانہ جل کر خاکستر ہو ..
فیصل آباد،ہینڈ فری خریدنے پر جھگڑا کے دوران تیزاب گردی سے 4 افراد جھلس گئے
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی ..
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت