ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے والی باحیثیت شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا

جمعہ 23 اگست 2019 21:15

ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے والی باحیثیت شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) ریجنل ٹیکس آفس فیڈرل بورڈ آف ریونیو فیصل آباد نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلئے 2کنال رقبہ پر محیط گھر اور ایک ہزار سی سی اور اس سے اوپرکی گاڑیاں رکھنے والی2 ہزار سے زائد مالدار نان فائلر حضرات کو ٹیکس نوٹسز جاری کردیئے ہیں جبکہ لاکھوں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز اور بھاری مالیت کا لین دین کرنے والوں کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کا سلسلہ بھی شر وع کردیا گیا ہے، کمرشل و انڈسٹریل میٹر بجلی رکھنے والے ایک لاکھ 63ہزار افراد کو بھی نوٹسز کا اجرائ کیا جارہا ہے جو تاحال ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں اس طرح جلد جہاں ٹیکس نیٹ میں وسیع اضافہ یقینی ہوجائے گا وہیں ایف بی ا?ر کو کروڑوں روپے کی ریکوری بھی حاصل ہو گی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس کمشنریٹ ایچ ا?ر ایم چناب زون فیصل ا?باد کے ذرائع نے بتایاکہ انہوںنے فیصل ا?باد کے صنعتی ، کاروباری، تجارتی ، لینڈ لارڈ اور سرکاری ملازمین سمیت دیگر شعبہ جات کے افراد کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے جن میں ایک وہ فائلر شامل ہیں جو نیشنل ٹیکس نمبر نہیں رکھتے جبکہ دوسری کیٹیگری میں ان افراد کو رکھا گیا ہے جو نیشنل ٹیکس نمبر تو رکھتے ہیں مگر وہ ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتے اور نان فائلر ہیں اسی طرح تیسری کیٹیگری میں ان افراد کورکھا گیا ہے جو پہلی دونوں کیٹیگریز میں نہیں ا?تے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں