فیصل آباد،زہریلا سیرپ پینے سے کمسن بچے کی ہلاکت،فارمیسی مالک سمیت ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 16 جنوری 2022 19:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) زہریلا سیرپ پینے سے کمسن بچے کی ہلاکت‘ پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں فارمیسی مالک سمیت ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی‘بتایاگیا ہے کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے چک 229ر۔

(جاری ہے)

ب مکوآنہ کے رہائشی شہزاد علی نے اپنے ایک سالہ بیٹے حیدر علی کے بیمار ہونے پر کیش اینڈ کیری اینڈفارمیسی سے اینٹی بائیوٹیک سیرپ خریدا جس کے پیتے ہی بچے کی حالت خراب ہوگئی وہ موت کی آغوش میں پہنچ گیا‘پولیس کے مطابق سیرپ زائدالمعیاد تھا مذکورہ میڈیکل سٹور کے مالک وملازمین کے خلاف 322ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں