فیصل آباد، فیڈرل بورڈ آف ریونیو آفس میں ہنگامہ آرائی کرنے والے افسران میں صلح ہو گئی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 16:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو آفس میں ہنگامہ آرائی کرنے والے افسران میں صلح ہو گئی، ذرائع کے مطابق ان لینڈ آفیسر محمد طاہر ناز جیل روڈ پر واقع ریجنل ڈائریکٹوریٹ آفس آیا اور مبینہ طور پر پی اے ٹو کمشنر جھنگ اعجاز احمد بٹ سے کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی تو بات گالم گلوچ کے ساتھ ساتھ ہاتھا پائی پر پہنچی تو ان لینڈ آفیسر طاہر ناز نے اسلحہ نکال کر پی اے ٹو کمشنر پر قاتلانہ حملہ کی کوشش کی تو آفس میں بھگدڑ مچ گئی جس پر سکیورٹی پر مامور عملہ نے ان لینڈ آفیسر طاہر ناز کو اسلحہ سمیت پکڑ کر کمرے میں بند کر کے تھانہ سول لائن کو اطلاع کر دی تو ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر مظہر نے موقع پر پہنچ کر ان لینڈ آفیسر کو حراست میں لے کر تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق حوالات پہنچتے ہی ہوش ٹھکانے آ گئے، پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او نے دونوں پارٹیوں کو تھانے طلب کیا تو بعدازاں دونوں پارٹیوں میں افہام وتفہیم کرواتے ہوئے معاملہ رفع دفع کروا دیا اور ان لینڈ اور پی اے ٹو کمشنر میں صلح کروا دی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں