11 سال کے انتظار کے بعد تعمیر ہونے والی مین شاہرہ جھنگ روڈ کا پہلی بارش نے ہی پول کھول دیا

نکاسی آب کے انتظام کے بغیر تعمیر ہونی والی سڑک پر صرف آدھے گھنٹے کی ہونے والی بارش کا پانی تالاب کی شکل میں بہنے لگا

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:14

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) 11 سال کے انتظار کے بعد تعمیر ہونے والی مین شاہرہ جھنگ روڈ کا پہلی بارش نے ہی پول کھول دیا نکاسی آب کے انتظام کے بغیر تعمیر ہونی والی سڑک پر صرف آدھے گھنٹے کی ہونے والی بارش کا پانی تالاب کی شکل میں بہنے لگا ایئر پورٹ تا سیم پل نکاسی کا کوئی انتظام ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے اطراف کا پانی بھی سڑک پر جمع رہتا ہے جو سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کا سبب بنتا ہے جبکہ جزام گھر تا سدھار مین شاہراہ کے اطراف سطح کئی فٹ اونچی ہونے کی وجہ سے بھی پانی سڑک پر بہتا رہتا ہے اور اس سے کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے سڑک کے موجودہ ٹھیکدار اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں