کمسن بچہ اینٹوں والے بھٹے میں گر کر زندہ جل گیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) کمسن بچہ اینٹوں والے بھٹے میں گر کر زندہ جل گیا، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ ساہیوال روڈ پر موجود بھٹہ پر 554 گ ب کا حمزہ ولد بشیر بھٹہ مزدور صدیق ولد منظور کو ملنے آیا ہوا تھا کہ ڈرافٹ ٹوٹنے کی وجہ سے آگ والی بھٹی میں گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں