چوبیس گھنٹوں کے دوران12مجرم و اشتہاری گرفتار کرلئے ، ترجمان پولیس

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:04

چوبیس گھنٹوں کے دوران12مجرم و اشتہاری گرفتار کرلئے ، ترجمان پولیس
فیصل آباد ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران12مجرم و اشتہاری گرفتارکرلئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں12مجرم و اشتہاری گرفتار کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں13عدد پسٹل 01کلاشنکوف،02رائفلاور01بندوققبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں\ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں3.850گرام چرس اور238لیٹر شراب برآمدکرتی ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں