مضر صحت اجزاء سے ملاوٹی مرچیں تیار کرنے پر 3گرائنڈنگ یونٹس اورممنوعہ گٹکا،شیشہ فلیورزکی فروخت پر 2پان شاپس سر بمہر

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:53

فیصل آباد۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیصل آباد اور مضافات میںناقص اشیائے خورونوش فروخت کر نے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء سے ملاوٹی مرچیں تیار کرنے پر 3گرائنڈنگ یونٹس اورممنوعہ گٹکا،شیشہ فلیورزکی فروخت پر 2پان شاپس کو سر بمہر کر دیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعددفوڈ پوائنٹس کو36,500کے جرمانے اور وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافیعہ حیدر نے غلہ منڈی فیصل آباد میں کارروائیوں کے دوران سرخ مرچوں،ہلدی کی تیاری میں برادہ،ٹیکسٹائل کلرزاور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ کرنے اور ناقص سٹوریج پر3گرائنڈنگ یونٹس کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے ڈائریکڑ جنر ل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ مضر صحت گٹکا نوجوان نسل کے لیے خاموش زہر قاتل ہے جس کی فروخت پر صوبہ بھر میں مکمل پابندی عائد ہے۔

مزید برآں سنہری مارکیٹ چنیوٹ بازار میں چیکنگ کے دوران افغان ٹریڈرز اور فیاض نعیم پان شاپ کو ممنو عہ گٹکا،شیشیہ فلیورز کی فروخت،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظامات پرسر بمہر کیا گیا۔علاوہ ازیں ڈویژن بھر میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری اشیاء کی فروخت،ریکارڈز کی عدم دستیابی،ناقص سٹوریج، ملازمین کے میڈیکلز نہ ہو نے،گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پر 36,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ متعددفوڈ پوائنٹس ،بیکرز ،ہوٹلز،پروڈکشن یو نٹس،ریسٹورنٹس اور کر یانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوںپر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں