تیز رفتار کار کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق

منگل 11 دسمبر 2018 20:25

فیصل آباد۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) تیز رفتار کار کی ٹکر سے سٹرک پار کرنیوالا نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا ،ریسکیو 1122حکام کے مطابق جھنگ روڈ کے علاقہ سبز منڈی کے قریب منڈی نالہ روڈ پرواقع الحرم کالج کے مقام پر تیز رفتار کار نے پیدل سٹرک پار کرتے ہوئے 45سالہ نامعلوم شخص کو ٹکر مار دی، کار کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا نامعلوم شخص موقع پر ہی دم تو ڑ گیا،ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے شخص کی نعش کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں