پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122فیصل آباد آئندہ دو سے تین سال میں ضلع بھر میں 10لاکھ رضاکار تیار کرے گا

منگل 15 جنوری 2019 23:52

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122فیصل آباد آئندہ دو سے تین سال میں ضلع بھر میں 10لاکھ رضاکار تیار کرے گا۔ اس وقت ریسکیو 1122فیصل آباد بھر میں 2لاکھ رضا کاررجسٹر کرکے انہیں ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کرچکا ہے ۔ایمرجنسی امداد بارے آگاہی اور تربیت کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے ۔

نئے پروگرام کے تحت سکولوں میں طلباو طالبات ، فیکٹریوں ملوں میں لیبر اور نجی و سرکاری اداروں میں سٹاف کو فوری طبی امداد کی تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔فیصل آباد میں 9سنٹر امدادی خدمات فراہم کررہے ہیں ۔ترجمان فیصل آباد ریسکیو 1122محمد فیصل نے اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد میںریسکیو سروسز کی 9مراکز قائم ہیں جن میں مین مرکز جنرل بس سٹینڈ (جی ٹی ایس) میں جہاں پر مین کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں سے ضلع فیصل آباد کی حدود میں امدادی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

جی ٹی ایس کے علاوہ شہر فیصل آباد میں جھنگ روڈ ، سرگودھا روڈ ، جڑانوالہ روڈ پر سنٹر قائم ہیں ۔فیصل آباد کی تحصیلوں میں میں بھی ریسکیو 1122سنٹر قائم کئے گئے ہیں جن میں جڑانوالہ ، سمندری ،تاندلیانوالہ ،جھمرہ اور کھڑیانوالہ میں سنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122مریضوں کیلئے ایمبو لینس ، روڈ حادثات کو ریسکیوسروسز ، آگ لگنے کی صورت میں فائر سروس اور سنارکلز اور کسی بھی ناگہانی صورتحال کیلئے کمیونٹی سیفٹی کی امدادی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے ۔

انہوں نے فیصل آباد میں ریسکیو 1122کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت ہمارے پاس 720افراد کا سٹاف جس میں ایمبولیس سٹاف ، ریسکیو سروسز سٹاف ، فائر فائٹرز ،کمیونٹی سروسز سٹاف اور دفتری عملہ شامل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت فیصل آباد میں ریسکیو 1122کے پاس 39ایمبولینسیں ، 100بائیک ایمبولینسیں اور 11فائر فائیٹنگ وہیکلز ،2سنارکلز 60فٹ ، ایک سنارکل 120فٹ ، 02واٹر وینز اور دو واٹر بائوزرموجود ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ کمیونٹی سروسز کیلئے مزید ریسورسز کیلئے اعلی حکام کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا جس کی فراہمی سے سروسز میں مزید بہتری آئیگی ۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122فیصل آباد آئندہ دو سے تین سال میں ضلع بھر میں 10لاکھ رضاکار تیار کرنا چاہتا ہے اس وقت ریسکیو 1122فیصل آباد بھر میں 2لاکھ رضا کاررجسٹر کرکے انہیں ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کرچکا ہے ۔

ایمرجنسی امداد بارے آگاہی اور تربیت کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے ۔نئے پروگرام کے تحت سکولوں میں طلباو طالبات ، فیکٹریوں ملوں میں لیبر اور نجی و سرکاری اداروں میں سٹاف کو فوری طبی امداد کی تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 2018 ء میں ریسکیو1122فیصل آباد نے روزانہ کی بنیاد پر اوسط 277.71کالز کو ریسپانس کیا ،ایمرجنسی کا ریسپانس ٹائم اوسط ً6.28منٹ رہا جبکہ فائر ایمرجنسی کی صورت میں رسپانس 8.75منٹ رہا ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو سروسز کی بہتری میں سب سے بڑی رکاوٹ رانگ کالز ہیں آگاہی دیکر ان میں کمی کی جاسکتی اور سروسز میں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں