فیصل آباد،جنوری کے پہلے پندرہ دنوں میں ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق ہوئے

بدھ 16 جنوری 2019 20:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) :سال نو جنوری کے پہلے پندرہ دنوں میں ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق جنوری 2019ء کے پہلے پندرہ دنوں میں 12ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 18افراد زخمی ہوئے ۔ریسکیو 1122حکام کے مطابق حادثات ضلع کی فیصل آباد کی حدود میں ہوئے جن میں ریسکیو ٹیموں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے امدادفراہم کی ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد مزید طبی امداد کیلئے متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کو ضروری کارروا ئی کے بعد متعلقہ پولیس اور لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ فیصل آباد میں ریسکیو 1122کے پاس 39ایمبولینسیں ، 100بائیک ایمبولینسیں اور 720ریسکیو ورکرز پر مشتمل سٹاف ہمہ وقت کسی بھی ناگہانی صورتحال خصوصاً ٹریفک حادثہ کیلئے تیار ہیں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں