فیصل آباد،مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنمائوں کی مفتی تقی عثمانی کی کار پر فائرنگ کی شدید مذمت

جمعہ 22 مارچ 2019 23:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر مولانا محمد یوسف انورنے ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی کی کار پر فائرنگ کی شدید مذمت اور انکے محفوظ رہنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا تاہم انکے 2 گارڈز کی شہادت اور 2 کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر حملہ گھنائونی سازش ہے ملزمان کو بلاتاخیر قانون کی گرفت میں لایاجائے انہوں نے حکومت کو علماء کرام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے میں قوت برداشت کی کمی کی وجہ سے انتہا پسندی فروغ پا رہی ہے عدم برداشت کے اس رویہ کی وجہ سے جرائم اور امن و امان کے ان گنت مسائل جنم لے رہے ہیں جمعہ کے خطبہ میں انہوں نے دنیا کے پر امن ملک نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میںدہشت گردی کے واقعہ کو دنیا کی تاریخ کا انوکھا واقعہ قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی اور کہا کہ گزشتہ جمعہ کودہشت گردوں نے معصوم نمازیوںپر گولیوں کی بوچھاڑ کرکے درندگی کا مظاہرہ ہے س واقعہ پر پوری امت مسلمہ سوگوار ہے عالمی برادری کو نہ صرف اس واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کار روائی کرنا چاہیئے بلکہ OIC کا اجلاس بلا کر اسمیں دنیا بھر کے مسلمانوں کی حفاظت اور انہیں دہشت گردی سے بچانے کی حکمت عملی طے کی جائے اور اس حوالے سے عالمی سطح پر آواز بلند کی جائے انہوں نے کہا کہ مساجد پر حملہ تمام انسانیت پر حملہ ہے مغربی ممالک کو کسی بھی لحاظ سے دہشت گردی کے خلاف نرم رویہ ترک کرنا ہوگا ورنہ ایسے واقعات ہوتے رہیں گے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں