فیصل آباد‘پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 13 عطائیوں کے اڈے سر بمہرکر دیے

پیر 22 جولائی 2019 21:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ ہفتہ میں 13 عطائیوں کے اڈے سر بمہرکر دیے۔کمیشن کی ٹیم نے عطائیوں کے خلاف جاری کارروائی کے لیے اعدادشمار کے مطابق69علاجگاہوں پر چھاپے مارے۔ ان میں سے 16عطائیوں کے اڈوں پردوسرے کاروبارشروع کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پانچ میڈیکل سٹور،تین جعلی دندان ساز،جعلی حکیم اور ہومیو پیتھک کلینک ہر ایک دو جبکہ ایک عام عطائی کی دکان کو بند کیا گیا،جن میں رندھاوا میڈیکل زون،نوید میڈیکل سٹور،آکاش میڈیکل سٹور،طارق میڈیکل سٹور،چاہت میڈیکل سٹور،امین مومیو ہسپتال،تاج ہومیو کلینک،بابا حنیف ہڈی جوڑ،الشفا دواخانہ،المدینہ ڈینٹل کلینک،اشرف ڈینٹل کلینک،الرحمان ڈینٹل کلینک اور رابعہ کلینک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کمیشن نے اب تک ضلع میں 2,570علاجگاہوں پر چھاپے مارے ہیں اور723عطائیوں کے کاروبار بند کیے ہیں جبکہ 746 عطائیوں کی دکانوں پر کاروبارتبدیل کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں