اہل حق ختم نبوت پر پہرہ دینے کیلئے ہر وقت چوکس اور بیدار ہیں

چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا

پیر 22 جولائی 2019 21:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ۔ اہل حق ختم نبوت پر پہرہ دینے کے لئے ہر وقت چوکس اور بیدار ہیں۔ حکمرانوں کو قادیانیت نوازی مہنگی پڑے گی۔ بیرونی طاقتیں قادیانیوں کو پاکستان اور اسلام کے خلاف استعمال کر رہی ہیں۔ حکومتی سطح پر قادیانیت نوازی کی ہر سازش کی مزاحمت کریں گے۔

آئین کی اسلامی شقوں کی حفاظت کے لئے ہر قربانی دیں گے۔ ٹرمپ سے قادیانی مبلغ کی ملاقات پر گہری تشویش ہے۔ قادیانی اسلام و پاکستان دشمن طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا قانون دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ میں علماء کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے مفتی محمد کریم خان، مفتی محمد حسیب قادری، مولانا محمد اکبر نقشبندی، علامہ حامد سرفراز، علامہ ارشد جاوید مصطفائی، پیر معاذ المصطفے قادری نے بھی خطاب کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قادیانیوں کی اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے امت مسلمہ متحد ہے۔ قادیانیت انگریز کا لگایا ہوا پودا ہے۔ ختم نبوت کے منکر مسلمان نہیں ہو سکتے۔ قادیانی بیرونی دنیا میں مظلومیت کا ڈرامہ رچا کر اپنے مذموم مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت نے قادیانیت نوازی کا راستہ اختیار کیا تو ایک دن بھی قائم نہیں رہ سکے گی۔ عاشقان رسول فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لئے جدوجہد تیز تر کر دیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں