رانا احمد شہریار کا سینئر سول جج ظفر اقبال تارڑ کی عدالت سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ جاری

ہفتہ 17 اگست 2019 18:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) سابق صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ کے داماد رانا احمد شہریار کا سینئر سول جج ظفر اقبال تارڑ کی عدالت سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ جاری‘22اگست کودوبارہ پیش کیا جائے گا۔احمد شہریار کی طرف سے جاوید اعوان ایڈووکیٹ ‘خلیل طاہر سندھو ایڈووکیٹ‘ فرخ گلزار اعوان ایڈووکیٹ ‘رانا علی عباس ایڈووکیٹ ودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلاء کی بحث کے بعد سینئر سول جج ظفر اقبال تارڑ نے رانا احمد شہریار کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

رانا احمد شہریار کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ وکلاء کی کثیر تعداد کمرہ عدالت میں بجلی بند ہونے کے باوجود موجود رہی۔ رانا احمد شہریار کے ساتھ دوسرے ملزم رانا خالد کا بھی پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاگیا۔

جبکہ کمرہ عدالت میں مقامی مسلم لیگی رہنما شفیق گجر ایم پی اے ‘رانا شعیب ادریس ایم پی اے ‘جعفر علی ہوچہ ایم پی اے ‘ظفر اقبال ناگرہ ایم پی اے‘ فقیر حسین ڈوگر ایم پی اے‘رانا علی عباس ایم پی اے ‘ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن میاں یوسف‘زاہد عمران گجر‘اسد اعجاز منا ‘ارشد ناز‘رانا ثناء اللہ کی اہلیہ ودیگر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں