فیصل آباد،رقم کے لین دین کے جھگڑا پر مشتعل دو بھائیوں نے چھریاں مار کر نوجوان کو قتل کر دیا

ہفتہ 24 اگست 2019 20:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) رقم کے لین دین کے جھگڑا پر مشتعل دو بھائیوں نے چھریاں مار کر نوجوان کو قتل کر دیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اور قتل میں ملوث ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ گلشن علی ہائوسنگ کالونی میں کرایے دار دو بھائیوں عمر حنیف اور حمزہ حنیف کا اپنے ہمسائے محمد ندیم ولد نور محمد سے رقم کے لین دین پر معمولی جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا جس پر ملزمان دو بھائی آپے سے باہر ہو گئے اور محمد ندیم کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لئے الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں