آر پی اوفیصل آبادنے محرم الحرام بالخصوص یوم عاشورپر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور امن وامان برقرار رکھنے پر پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دی

بدھ 11 ستمبر 2019 22:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) :ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد غلام محمود ڈوگرنے محر م الحرا م بالخصو س یو م عا شور پر سکیورٹی کے فو ل پروف انتظا ما ت کر نے اور امن و اما ن بر قرا ر رکھنے پر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ سمیت تما م پولیس افسرا ن /جوانوںکو شابا ش دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تما م پولیس افسرا ن /جوانوں کی طر ف سے محنت ،ایماندار ی اور الرٹ ڈیوٹی انجا م دینے کی بناء پر امن و اما ن کا قیام ممکن ہو سکا ہے اور کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آیا ہے ۔اور آئند ہ بھی پولیس فورس اسی جذبہ کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے گی۔ اُنھوںنے اِس موقع پر پولیس فور س کی فلا ح و بہبو د کے لیے ہر ممکن قد م اُٹھانے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تما م علما ء کرا م ،مذہبی اکابرین ،ممبرا ن امن کمیٹی ،بالخصو ص منتظمین مجالس اور جلو س اہل تشیع کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جن کی مشاورت اور معاونت سے بہترین سکیورٹی انتظاما ت کو ممکن بنا یا جا سکا ۔انہوں نے اِس امید کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی وہ تما م علما ء کرام سے بلاتفریق فرقہ ، مسلک مثبت اور تعمیری معاونت کے خواہاںہیں۔

کیونکہ امن و اما ن میں اِن کا کردا ر کلید ی حیثیت کا حامل ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سالوں کی نسبت رواں محرم الحرام میں معمولی نوعیت کے واقعات کے علاوہ مذہبی کشیدگی،فرقہ وارانہ فسادات اور اشتعال انگیزی کا کوئی واقعہ رونما نہ ہوا ہے۔دسویں محرم کو 563جلوس نکالے اور 250مجالس منعقد ہوئیں جوتمام پرامن فضا میں تکمیل پذیر ہوئیں۔

اور اس حوالے سے اندراج مقدمہ کی شرح بھی گزشتہ برس کی نسبت نصف سے بھی کم رہی گزشتہ برس خلاف ورزی پر30مقدمات درج ہوئے جبکہ رواں محرم میں صرف 11مقدمات معمولی نوعیت کی خلاف ورزی پر درج ہوئے۔ بلاشبہ یہ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد اور انکی ٹیم کی دن رات انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ محرم الحرام پر امن فضا میں تکمیل پذیر ہوا۔انہوں نے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد ، ڈسٹرکٹ پولیس افسرا ن جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کو ہدا یت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تما م پو لیس افسرا ن /ملازمین کے مسائل کو سمجھیں اور اُن کے حل کے لیے مناسب اقدامات عمل میں لائیںتاکہ پولیس فور س کے مورال کو بر قرا ر رکھتے ہوئے امن و اما ن کا قیا م ممکن بنا یا جا سکے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں