پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن کل منایا جائے گا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 15:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن کل 15 اتوار کوبھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیصل آباد سمیت صوبائی دارالحکومتوں، تمام ڈویژنل ، ضلعی اور سٹی ہیڈ کوارٹرز پر سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن سے مختلف سیاسی ، دینی جماعتوں کے قائدین ، مدبرین ، مبصرین ، دانشور ، وکلاء ، صحافتی شخصیات خطاب کریں گی اور جمہوریت کے فوائد و آمریت کے نقصانات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی ۔

اس موقع پر اہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے واکس اور ریلیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام میں جمہوریت کے ثمرات کے بارے میں شعور اور جمہوری اداروں کی مضبوطی و استحکام کیلئے جدو جہد کا جذبہ پیدا کیا جا سکے۔ انٹر نیشنل ڈے آف ڈیمو کریسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں