ٴْ محکمہ صحت کا صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز سے ایڈہاک ڈاکٹرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) محکمہ صحت نے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز سے ایڈہاک ڈاکٹرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے احکامات میں صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت میں ایڈہاک پر بھرتی ہونے والے ڈاکٹر جن میں میل ڈاکٹرز کی عمر 50 سال اور فی میل ڈاکٹرز کی عمر 53 سال ہو ان کو فہرستیں فوری طور پر تیار کرکے محکمہ صحت کو بھجوائی جائیں تاکہ ان پر عملدرآمد کیا جاسکے۔

محکمہ صحت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایڈہاک پر بھرتی ہونے والے تمام ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز، رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت میں پہلے ہی ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہے اور اس موقع پر حکومت کی جانب سے ایڈہاک ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا تو طبی سہولیات کی فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے گا اور ن ہی مسائل پیدا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں