فیصل آباد:نامعلوم گاڑی کی ٹکر ،2طالب علموں سمیت 3 افراد زخمی

منگل 22 اکتوبر 2019 22:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے دو طالب علموں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق شاہکوٹ کا رہائشی 25 سالہ اسامہ ضیاء اپنے دوست 23 سالہ فہد ولد زاہد شریف کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر سے سمن آباد سائنس کالج جا رہا تھا کہ کھرڑیانوالہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے دونوں شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرایا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں زیڈ اے مل میں کام کرنے والا لودھراں کا رہائشی 30 سالہ ایاز ولد نور مرتضیٰ ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گیا جس کی الائیڈ ہسپتال میں حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں