عمدہ کارکردگی پر ڈولفن فورس کے جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم

جمعہ 21 فروری 2020 00:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) :عمدہ کارکردگی پر ڈولفن فورس کے جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم ،سی پی او فیصل آبادنے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق امروز سی پی او فیصل آبادکیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری نے پولیس لائنز کمپلکس میں منعقدہ تقریب میں ڈولفن فورس کے جوانوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے 20ملازمین کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اورنقد انعامات سے نوازا۔

عمدہ کارکردگی دکھانے والے ملازمان 05 ٹیموں پر مشتمل تھے ۔انعامات حاصل کرنے والی ٹیموں نے مجرمان اشتہاری ،ناجائز اسلحہ ،منشیات فروشوں اور ڈکیت گروہوں کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا ،جن کی اس عمدہ کاکردگی کے پیش نظر 1ہزار روپے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازاگیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں