فیصل آباد،ڈپٹی کمشنر محمد علی اچانک چک 2 ج ب سرگودھا روڑ پر گورنمنٹ ڈسپنسری پہنچ گئے،طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

ہفتہ 22 فروری 2020 23:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) اڈپٹی کمشنر محمد علی اچانک چک 2 ج ب سرگودھا روڑ پر گورنمنٹ ڈسپنسری پہنچ گئے اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔سی پی او کیپٹن(ر)سہیل چوہدری،اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسپنسری میں ادویات کے تاریخ اجراء وتنسیخ کو چیک کرتے ہوئے وارننگ دی کہ ادویات کی سو فیصد دستیابی کے ساتھ ان کی اجراء وایکسپائر ہونے کی تاریخ کو چیک کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہیلتھ سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرکے مختلف بیماریوں کے علاج کی سہولیات کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈاکٹر وسٹاف کی حاضری،صفائی ستھرائی کاجائزہ لیتے ہوئے دستیاب جگہ پر شجرکاری کرنے کی بھی تاکید کی۔انہوں نے انچارج سے کہا کہ علاج معالجہ کے لئے رجوع کرنے والے کسی مریض کو شکایت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میںڈسپنسریوں کے قیام کے حقیقی فوائد دیہاتوں کے مکینوں تک پہنچنے چاہیں اس ضمن میں فرائض تندہی سے انجام دیئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اچانک انسپکشنز کا عمل جاری رہے گا لہذا طبی سہولیات کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے تاکہ مریض ہیلتھ سنٹر کی کارکردگی سے مطمن نظر آئیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں