فیصل آباد،ٹرین پر چڑھتے پائوں پھسلنے سے خاتون جبکہ گولی لگنے سے معذور شخص زندگی کی بازی ہار گیا

پیر 24 فروری 2020 22:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) ٹرین پر چڑھتے پائوں پھسلنے سے خاتون جبکہ گولی لگنے سے معذور شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن پر 54 سالہ خاتون کنیز بی بی زوجہ جمیل چلتی ٹرین پر سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھی کہ پائوں پھسلنے سے ٹرین تلے آ کر جاں بحق ہو گئی۔ جبکہ دوسرا واقعہ ماموں کانجن کے علاقہ 505 گ ب میں پیش آیا جہاں پر دو سال سے حادثہ میں شدید زخمی ہو کر مزمل عباسی ولد الله یار معذور ہو چکا تھا اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مزمل عباسی نے بیماری سے تنگ آ کر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں