فیصل آباد، شہریوں کو دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ بجلی سے محروم آبادیوں میں ترجیحی بنیادوں پر سپلائی کیلئے تیز رفتار اقدامات کئے جارہے ہیں،میاں فرخ حبیب

بدھ 8 جولائی 2020 20:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق شہریوں کو دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ بجلی سے محروم آبادیوں میں ترجیحی بنیادوں پر سپلائی کے لئے تیز رفتار اقدامات کئے جارہے ہیں۔یہ بات انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو شفیق الحسن سے ان کے آفس میں ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ایکسیئن فہیم شاہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی خوشحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ حلقہ کا کوئی بھی علاقہ بجلی‘ گیس‘ فراہمی و نکاسی آب کی سہولتوں محروم نہیں رہے گا۔ جلد ہی میگا پراجیکٹس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ سڑکوں‘ پارکوں کی تعمیر و مرمت کے علاوہ سکولوں و کالجز کی اپ گریڈیشن میرا مشن ہے اس کی تکمیل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے حلقہ میں انرجی سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے ترقیاتی پروگرام کے تحت بجلی کے منصوبے بھی مکمل کئے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کی پریشانی کا ازالہ ہوسکے۔انہوں نے فیسکو افسران سے کہا کہ وہ منصوبوں کو جلد مکمل کرائیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں