اے سی صدر کا ارا ضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ ، درخواست گزاروں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائز ہ لیا

پیر 28 ستمبر 2020 23:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنرصدر عمر مقبول سروسز کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے اراضی ریکارڈ سنٹر پہنچ گئے اور درخواست گزاروں کو فراہم کردہ سہولیات کو تفصیلی چیک کیا۔انہوں نے سٹاف کو حاضری اوروقت کی پابندی یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے موقع پر موجود درخواست گزاروں سے سروسز کی فراہمی اوران سے سٹاف کے رویہ کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنٹرکے مسلسل دورے کرکے انتظامی امور پر گہری نظررکھی جارہی ہے۔انہوں نے انچارج سنٹر کوزیرالتواء امور تیز رفتاری سے نمٹانے کی ہدایت کی اور صفائی کا اعلی معیار ہمہ وقت برقراررکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے انسداد کورونا اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ فیس ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔انہوں نے سروسز لینے کیلئے موجود بعض درخواست گزاروں کی طرف سے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی موجودگی میں ان کا مسئلہ حل کرایا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں