فیصل آباد: بھر میں طبی سہولیات سے آراستہ بلڈ بنکس کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

بدھ 21 اکتوبر 2020 20:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں طبی سہولیات سے آراستہ بلڈ بنکس کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ، بلڈ بنک کا کسی بھی مستند مین پتھالوجی اور ہیماٹالوجی لیبارٹریز سے الحاق کو لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ضروری طبی سہولیات اور لیبارٹریز سے الحاق نہ ہونے رکھنے والے بلڈ بنکس کو بند کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو کہا گیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے دوران ہسپتالوں میں قائم بلڈ بنک میں موجود طبی سہولیات، پتھالوجی، ہیماٹالوجی، لیبارٹریز سے الحاق سمیت خون کو محفوظ رکھنے، فعال مشینری ایکوپمنٹ کی تفصیل بھجوائیں۔ طبی سہولیات سے آراستہ بلڈ بنکس کو پنجاب بلڈ ٹرانسفوژن ایجنسی میں رجسٹرڈ کیا جائے گا اور اس کے برعکس طبی سہولیات کی عدم موجودگی پر بلڈ بنکس کو بند کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں